اسلام آباد(وجاہت حسین)جی نائن مرکز اسلام آباد میں تاجروں کے الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
جی نائن مرکز کے تاجروں کی طرف سے ”تاجر ویلفیئر گروپ“کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا
الیکشن میں حصہ لینے والے گروپوں کی الیکشن مہم میں برق رفتاری سے تیاری جاری ہے
روز بروز جی نائن مرکز کے تاجروں کی جوق در جوق تاجر ویلفیئر گروپ میں شمولیت اور بھرپور حمایت کا اعلان کر رہی ہے
کاروباری حلقوں نے ”بلیو ٹی وی“سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجر ویلفیئر گروپ کے اقدامات سے مطمئن ہیں
جس طرح سے قلیل عرصہ میں اس گروپ نے جی نائن مرکز کو چار چاند لگا دئیے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی
کاروباری افراد کا کہنا تھا کہ تاجر ویلفیئر گروپ کے نامزد امیدواران راجہ ذوالفقار صدر، محمد رازق خان اخون خیل سینئر نائب صدر، سید محمد اظہر جنرل سیکرٹری، راجہ خرم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و دیگر جس طرح سے ہماری خدمت کر رہے ہیں وہ ہمارے لئے قابل فخر بات ہے
تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ ہم تاجر ویلفیئر گروپ کے کئے گئے اقدامات سے با خوبی واقف ہیں اس لئے انہیں سپورٹ کرتے ہیں
دیگر گروپوں نے صرف نعرے بازی کی مگر عملی طور پر اونٹ کے منہ میں ذیرہ برابر کام کئے جس کا ہمیں افسوس ہے