کشمور(فرمان علی) ایس ایچ او گڈو محمد صادق اوڈھو اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بخت علی محلہ آکڑہ میں پرچی کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کشمور کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد و سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
چھاپے کے دوران دو ملزمان ماجد ملک، نیحریار مزاری گرفتار ہو گئے
گرفتار ملزمان سے 5300 روپے کیش، 2 موبائل فون اور آکڑہ پرچی کی بکس برآمد ہوئیں
گرفتار ملزمان پر جوا ایکٹ کے تحت گڈو تھانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا