دبئی میں سیاحوں کے لیے بڑی خوش خبری
رواں ماہ دبئی شہر میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا افتتاح ہونے جا رہا ہے
تفصیلات کے مطابق دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا فوارہ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے
جمعرات 22 اکتوبر کو اس کا افتتاح کیا جائے گا۔
فوارے کو النخلہ (پام فاؤنٹین) کا نام دیا گیا ہے
اس بات کا بھی امکان ہے کہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے
فوارے کی افتتاح کے بعد دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک اور تفریحی مقام میسر آ جائے گا
یہ فوارہ 105 میٹر بلند ہے، اور یہ 14 ہزار اسکوائر فٹ کے دائرے میں پھیلا ہوا ہے
اس کے نچلے حصے میں 3 ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے ہیں
جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ ایک دل فریب منظر دیکھنے کو ملے گا
رپورٹس کے مطابق النخلہ فوارے کے افتتاح کے موقع پر انتظامیہ نے مختلف قسم کے پروگرامز بھی ترتیب دیے ہیں
جن میں آتش بازی، مختلف قسم کے مقابلے اور ڈانس شوز بھی ہوں گے
فوارے کے سلسلے میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا عملہ بھی متحرک ہے
مشرق وسطیٰ کے لیے گنیز کے انچارج شادی جاد نے پام فاؤنٹین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دبئی کے پرکشش اور قابل دید مقامات میں ایک اور شان دار اضافہ ہو جائے گا