اسلام آباد (وجاہت حسین) 19صفر ،7 اکتوبر امام حسین کےچہلم کے سلسلے میں مرکزی جلوس کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان تیار ہو گیا ہے
ایس ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ایک ایس پی ، ایک ڈی ایس پی، 10 انسپکٹرز، سمیت 260 افسران اور جوانوں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے
جلوس مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے ایک بجے دن برآمد ہوگا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا
صبح 8 اٹھ بجےتا اختتام جلوس ،کلثوم پلا ذہ چوک فضل حق روڈ سے چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک بند رہے گی
صدر روڈ اقبال ھال سے میلوڈی چوک تک دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا
میونسپل روڈ لال مسجد سے شہدا چوک جی پی او تک دونوں اطراف کی سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی
پولی کلینک سے اقبال ہال تک لقمان حکیم روڈ ،مکمل بند رہے گا
سیونتھ ایونیو ،دامن کوہ چوک سے بجانب چاند تارا چوک بلیو ایریا آؤٹ لوپ سے سیونتھ ایونیو چوک سہروردی دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے بند ہوگا
شہری آمدورفت کے لیے کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو استعمال کریں گے
ناظم الدین روڈ سے خیابان ،فیصل ایو نیو استعمال کریں ، جبکہ سیونتھ ایونیو سہروردی سے جی سیون فور آؤٹ لوپ سروس روڈ اقبال ہال ، پوسٹ آفس روڈ سے فضل حق یوٹرن لے کر جناح ایونیو استعمال کیا جائے گا
آ بپارا سہروردی روڈ،جناح ایونیو، شہید ملت روڈ استعمال کرنا ہو گی
آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو بھی اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک صورتحال کے متعلق باخبر رکھے گا