0

آج مریخ زمین سے اتنا قریب ہے کہ اسے دیکھا جا سکتا ہے

امریکہ کے ادارے ناسا کے مطابق 6 اکتوبر کو مریخ زمین کے اتنا قریب ہوگا کہ اسے رات کی تاریکی میں دیکھا جا سکتا ہے

ناسا کے مطابق باہر جائیں اور اوپر دیکھیں اور آپ کو مریخ نظر آنا چاہیے لیکن اس کا انحصار آپ کے مقامی موسم اور روشنی کی صورتحال پر ہوگا

ناسا کا کہنا ہے کہ مریخ اور زمین کے قریب آنے کا فلکیاتی عمل ہر دو سال یا تقریباً 26 مہینے میں ایک بار ہوتا ہے

اگلی بار مریخ اور زمین دونوں دسمبر 2022 سے پہلے ایک دوسرے کے اتنے قریب نہیں آئیں گے

تاہم قریب آنے کے باوجود زمین سے مریخ کا فاصلہ 38.6 ملین میل ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں