کندھ کوٹ(خالد حسین ) واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دہرنا دیا
مظاہرے کی قیادت یونین رہنما اصغر بجارانی ،یونس ملک، رشید احمد شاہ، سکندر باجکانی اور دیگر نے کی
مظاہرے کے شرکاء نے شدید نعرے بازی کی
مظاہرین کا کہنا تھا واپڈا کی نجکاری کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے
مقررین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا واپڈا ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے ساتھ دیگر مطالبات تسلیم کیے جائیں