0

‫گورنر پنجاب کا اپوزیشن کے حوالے سے بیان سامنے آگیا‬

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن حکومت گرانے میں کامیاب نہیں ہوگی

ہم اپنے 5 سال پورے کریں گے، وزیراعظم نے واضح کردیاہے احتساب جاری رہے گا

گورنر پنجاب نے کہاکہ کہ غداری کے الزامات کے خلاف ہوں

کسی کو دوسرے کے خلاف غداری کے الزامات لگانے کا حق نہیں

تحریک انصاف کا بغاوت کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں

تحریک انصاف نے بغاوت کے مقدمے سے لاتعلقی کااظہار کیا

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ھے کہ 40 سالہ سیاست میں کبھی کسی پر غداری کا الزام نہیں لگایا

ان کاکہنا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی

جمہوری نظام میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے

آخر میں مذاکرات سے چیزیں حل ہوتی ہیں

انہوں نے کہا ھے کہ اپوزیشن جلسے جلوسوں سے حکومت گرانا چاہتی ہے تو وہ ایسا نہیں کرسکتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں