0

سود مافیہ کے خلاف کاروائی ناگزیر ہے

کشمور کندھ کوٹ (فرمان علی) ضلع بھر میں ایس ایس پی امجد احمد شیخ کے آنے سے امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے

جرائم پر کنٹرول کیا گیا ہے جو شہر والوں کے لئے خوش آئین بات ہے شہری سکون سے اپنا کاروبار بھی کر رہے ہیں

امجد احمد شیخ صاحب کی محنت کا نتیجہ ہے کہ دن رات پولیس اہلکار اپنا فرا ئض بخوبی انجام دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں

میری ایک رکوسٹ ہے ایس ایس پی صاحب سے کہ ضلع بھر میں سود کا کاروبار عروج پر لوگ مجبور ہو کر سود پیسے تو لیتے ہیں پر وہ سود کے پیسے ادا کرتے کرتے اپنا گھر سامان اور اپنے بچوں تک کو بیچ دیتے ہیں

مگر پھر بھی ان کا قرضہ ادا نہیں ہوتا ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے سود مافیہ کے خلاف ایکشن لیا تھا کافی حد تک لوگوں کو انصاف ملا مگر اب سینکڑوں لوگ سود میں پھنسے ہوئے ہیں ان کے چیک اے ٹی ایم گاڑیوں کے کاغذات اور گھروں کے دستاویزات سود مافیہ کے پاس جمع ہیں

لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہیں میری یہ رکوسٹ ہے کہ سود مافیہ کے خلاف کارروائی کریں مجبور لوگوں کی مدد کریں

مانا کہ لوگ خود سود لیتے ہیں مجبوری میں پر پھر ان کے ساتھ جو ہوتا ہے وہ اپنا حال وہی بتا سکتے ہیں سود ایک ناسور بن چکا ہے پلیز اس معاملے پر ایکشن لیا جائے، سود مافیہ کی لسٹ پولیس کے پاس موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں