اسلام آباد (وجاہت حسین) شہرِ اقتدار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے کاروائیاں جاری ہیں
انسپیکشن ٹیموں کی جانب سے شادی ہالز، تعلیمی اداروں , کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس کے دورے کیے گئے
روزانہ کی بنیاد پر جاری انسپیکشن میں خلاف ورزی کرنے پر مختلف کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے سیل کر کے جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے جی 11ٹو اور جی 7 تھری کے دو سکولز بھی سیل کر دئیے گئے ہیں
ڈی سی اسلام آباد کی نگرانی میں آج 173 مختلف مقامات کی انسپیکشن عمل میں لائی گئی
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے 32 ریسٹورینٹس کو سیل کر دیا گیا ہے
ڈی سی حمزہ شفقات نے کہا ہم نے ہیلتھ گائیڈ لائینز کی خلاف ورزی کرنے والی 47 دُکانیں اور ایک ورکشاپ بھی سیل کر دی گئیں
کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 17 شادی ہالز کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں
مختلف کاروباری مراکز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 78 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے