0

امن و امان خطرے میں

کشمور(خالد حسین)شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوگئی ہے

ایک ہی دن میں 3 ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہوئیں پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے

پہلی واردات، سبزی منڈی میں ہندو تاجر ارجن داس سے چور گن پوئنٹ پر 1 لاکھ 30 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے

دوسری ڈکیتی، مراد واہ پل سے ہندو تاجر جے پال سے لوٹ مار کرنے کی کوشش میں مزاحمت پر گولی لگنے سے تاجر زخمی ہو گیا

تیسری واردات، کلوڑ محلہ میں نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہوگئے

شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگ گئے ہیں

تھانہ میں نئے آنے والے ایس ایچ او علی اکبر چنہ کو چوروں نے پریشان کر کے رکھ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں