سپریم کورٹ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جائیداد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا
کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل کنونشن سنٹر میں ہونے والے سیاسی اجتماع میں بیٹھے رہے
ایڈوکیٹ جنرل عدالت پیش نہیں ہوئے،ایڈوکیٹ جنر ل کسی ایک گروپ یا جماعت کا نہیں ہوتا
وزیراعظم عمران خان کو بھی وکلاء کی تقریب میں شرکت پر سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے
سپریم کورٹ نے مخصوص سیاسی جماعت کے ونگ کی تقریب میں شرکت پر نوٹس جاری کیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ معاملہ از خود نوٹس کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کوبھجوا رہے ہیں
سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان پورے ملک کے وزیراعظم ہوتے ہیں
وزیراعظم کسی جماعت یا گروپ کے ساتھ خود کو نہیں جوڑ سکتے
عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاملے پر معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا
سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعظم ریاست کے وسائل کا غلط استعمال کیوں کر رہے ہیں
عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں وزیراعظم نے تقریب میں ذاتی حیثیت میں شرکت کی
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 اکتوبر کو لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت کی تھی