0

بین الصوبائی گینگ گرفتار

اسلام آباد ( وجاہت حسین) تھانہ شالیمار پولیس کی بڑی کارروائی کے نتیجے میں گھریلو چوری میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے تین ملزمان گرفتار کر لیے ہیں

ملزمان کے قبضہ سے قیمتی گھڑیاں، طلائی زیورات، ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے

ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو کہ اسلام آباد کے علاوہ لاہور فیصل آباد اور اوکاڑہ کے تھانہ جات سے قبل ازیں چالان یافتہ ہیں

ملزمان میں غلام مرتضیٰ، افتخار اور عرفان شامل ہیں

ملزمان دن کو خالی گھروں کی ریکی کرتے، موقع ملتے ہی واردات کرکے فرار ہوجاتے تھے

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

کارروائی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر اے ایس پی رمنا رانا عبدالواہاب کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شالیمار سلیمان شاہ مع فواد خالد اے ایس آئی و ٹیم نے کی

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آ پریشینز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں