0

پریمی جوڑہ دربدر

کندھ کوٹ (فرمان علی) گاؤں غوثپور میں پسند کی شادی اب جرم بن گیا پریمی جوڑہ دربدرکی زندگی گزارنے لگا

دو سال قبل اپنی مرضی کی شادی کرنے پر موت مار دھمکیاں ملنے کےخلاف سویرا اور شوہر حبیب رحمان نصیرانی نےاحتجاج کیا

گاؤں خیر محمد نصیرانی کی رہائشی سویرا خاتون کا کہنا ہےکہ میرے والد اور بھائی مجھے مارنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں

خاتون نےاحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ میرے والد 80 سال کے پیرسن شخص سےمیری مرضی کے خلاف شادی کروانا چاہتے تھے

میں نے کورٹ کے تھرو شادی کر لی تھی

اب میرے بھائی اور والد صاحب میرے اور میرے شوہر کے خون کے پیاسے ہو گئے ہیں

ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں

میرے بھائی نے گھر میں گھس کر میرے شوہر پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی

پولیس ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کر رہی ہے

ہم ایس ایس پی کشمور امجد علی شیخ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے احتجاج کا نوٹس لیا جائے

میرے بھائیوں اور والد کی طرف سے مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے

دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں