پولیس نے 1 ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد کامیابی حاصل کی
سانحہ گجر پورہ کا مرکزی ملزم عابد مہلی بالآخر ایک ماہ کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے
ملزم عابد علی کو لاہور پولیس نے فیصل آباد میں مارے گئے چھاپے کے دوران گرفتار کیا
پنجاب پولیس نے خفیہ اداروں کی مدد سے انٹیلی جنس اطلاعات حاصل کرنے کے بعد فیصل آباد میں چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم کو سانحہ گجر پورہ کے ایک ماہ اور 2 دن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے
مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملزم 5 مرتبہ مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپہ مارنے پر فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا
تاہم اس مرتبہ خفیہ اداروں اور پولیس کی جانب سے باقاعدہ ریکی کرنے اور موثر حکمت عملی کے تحت ملزم کو ٹریس کیا گیا
پیر کے روز فیصل آباد میں چھاپہ مار کر ملزم عابد کو گرفتار کر لیا
گرفتاری کے بعد پولیس ملزم کو لے کر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی
اس سے قبل سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ عابد ملہی کو جلد گرفتار کرلیں گے
ملزم کی گرفتاری میں تاخیر کی مکمل ذمہ داری لیتاہوں
جرم کا ہوجانا اور اس کو روکا نہیں جاسکا یہ ہماری ذمہ داری ہے
لیکن میں نے اس بارے میں سینے پر ہاتھ مار کرکہا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی 48گھنٹوں میں کروں گا
تاہم 72گھنٹوں میں ہی ہم نے ملزمان کو مکمل سراغ لگا لیا تھا