اسلام آباد (عبداللہ اسجد) پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں شامل مینز اور ویمنز کرکٹ کی سرگرمیوں کے بعد اب ایج گروپ کرکٹ کابھی منگل سے آغاز ہونے جارہا ہے
اس سلسلے میں یکم ستمبر2001 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کے درمیان ایک روزہ طرز کی کرکٹ کے مقابلے ھوں گے
13 اکتوبر سے لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں شروع ہوں گے
اکیس روزہ ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا
جہاں سندھ انڈر19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی
ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں کل بیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جائے گی
ایونٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنرزاپ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی
ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹسمین، بہترین وکٹ کیپر اور بہترین بالر کو پچاس پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا
ٹورنامنٹ میں کل تیس لیگ میچز کھیلے جائیں گے
جہاں ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو د س ہزار روپے اور مین آف دی فائنل کو بیس ہزار روپے انعام دیا جائے گا
ایونٹ کے پہلے روزپنجاب کی دونوں انڈر 19 ٹیمیں(سنٹرل اور سدرن) کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوگا
اسی طرح ناردرن اور خیبرپختونخوا کی انڈر19 ٹیمیں مریدکے کنٹری کلب جبکہ بلوچستان اور سندھ کی انڈر19 ٹیمیں ایل سی سی اے گرانڈ لاہور میں مدمقابل آئیں گی
چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈزمیں شامل نوجوان کرکٹرز کے بائیو سیکیور ماحول میں کرکٹ کا یہ تجربہ نیا ضرور ہوگا
جہاں کوورونا وائرس کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا
ایونٹ کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کیاسکواڈز کا انتخاب اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے
16سے 19 ستمبر تک منعقدہ ٹرائلز میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 7ہزار نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی