0

غیر قانونی شیشہ سینٹرز سیل

اسلام آباد (وجاہت حسین) چیف کمشنر عامر علی احمد کی ہدایات پروفاقی اور ضلعی انتظامیہ نے مل کر شیشہ سینٹرز میں کریک ڈاٶن آغاز کر دیا ہے

رات گۓ شہر اقتدار میں قائم غیر قانونی شیشہ سینٹرز سیل کردیا گیا

شیشہ سینٹرز میں شیشہ کے ساتھ مختلف نشہ آور ادویات بھی فروخت کی جارہی تھی

ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کردیا ہے

اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ محمود نے کہا شیشہ سینٹرز نوجوان نسل کو نشے کے ذریعے تباہی کی جانب دھکیلنے میں مصروف تھے

نوجوان طالب علم ملک وقوم کا معمار ہیں انکی رگوں میں زہر بھرنے نہیں دیا جاۓ گا

شیشہ سینٹرز زہر بانٹ رہے ہیں ایسے عناصر ملک وقوم کے سرمایہ، نوجوان نسل کو اندھیرے میں دھکیلنا چاہتے ہیں تاکہ ملک خداد کبھی ترقی ناکر سکے

ایسے عناصر ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے

شیشہ سینٹرز کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گۓ

ریسٹورنٹس کی آڑ میں شیشہ سینٹرز، آئس اور دیگر نشہ آور اشیا فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف کارواٸیاں جاری رکھی جاٸیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں