0

پاکستان آرمی نے ایک اور عالمی فوجی مقابلہ جیت لیا

پاکستان آرمی نے مسلسل تیسری بار برطانیہ میں ہونے والا عالمی فوجی مقابلہ جیت کر دنیا بھر میں اپنا سکہ منوا لیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرٹ میں ہونے والا عالمی پیس اسٹکنگ مقابلہ اپنے نام کیا

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے ایونٹ میں پاکستان آرمی کی نمائندگی کی

گذشتہ سال پاکستان آرمی نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سنڈوراسٹ میں ہونے والے پیس سٹیکنگ مقابلے کے نام سے معروف بین الاقوامی فوجی مشقوں کا مقابلہ جیتا تھا

پاکستان آرمی کی ٹیم مسلسل دو سال سے یہ مقابلہ جیت رہی ہے

گزشتہ سال پہلی بار پاکستان آرمی نے اس مقابلے میں حصہ لیا

پاک فوج کے جوان ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں

رواں سال سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کیڈٹ محمد تقی افتخار نے امریکہ کی ویسٹ پوائنٹ ملٹری کالج سے گریجویشن مکمل کی

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے آفیشل اکاؤنٹ سے محمد تقی کو مبارکباد پیش کرنے کا ٹویٹ سامنے آیا

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کیڈٹ محمد تقی افتخار کو ممتاز فوجی اکیڈمی سے بڑی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی

مزید بتایا کہ محمد تقی افتخار ویسٹ پوائنٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں جو صوبہ سندھ سے تعلق رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں