ملتان ( محمد وسیم ) مولانا عادل خان جیسے عالم دین کا بے دردی سے قتل پاکستان دشمنوں کی سنگین سازش ہے
بیرونی قوتیں ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرناچاہتی ہیں
جس کے لیے قانون نافذکرنے والے ادارے ایسے ملک دشمن عناصر کی پیش قدمی کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں
ان خیالات کا اظہارمتحدہ مسلم موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹراکمل مدنی نے جنرل ایگزیکٹوکے اجلاس میں کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری متحدہ مسلم موومنٹ حافظ کاشف بوسن، نائب صدورمتحدہ مسلم موومنٹ سیداطہرشاہ بخاری، علامہ عنایت اللہ رحمانی اورعلامہ مختیاراٹھور شریک تھے
اجلاس میں ڈاکٹراکمل مدنی نے کہاکہ ملک میں چند عناصرکی جانب سے بدامنی کو فروغ دیا جا رہا ہے
متحدہ مسلم موومنٹ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے
مذہبی بنیادوں پر فرقہ واریت کو پھیلاکرملک کاامن تباہ کیاجارہاہے
عوام اورحکومت مل کرشدت پسندی کو شکست دیں گےجبکہ مذہبی شدت پسندی کےساتھ ساتھ ملک میں سیاسی بحران بھی پیدا کرنے کا منصوبہ بیرونی قوتوں کا ایجنڈا ہے
دشمن کو مذموم مقاصد میں شکست دینے کے لیے علمائے کرام کی بروقت کوششوں سے ایسے واقعات پر قابو پایا جا سکتا ہے
مولانا عادل خان کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا
متحدہ مسلم موومنٹ اس نازک وقت میں پوری قوم کوساتھ لےکرچلنا چاہتے ہیں
اس قتل کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ دشمن اب شخصیات کو نشانہ بناکرمعاشرے میں اشتعال کو فروغ دینے کے پلان پر عمل پیرا ہے
اس لیے اہم شخصیات خود بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے اور سکیورٹی ادارے بھی ان شخصیات کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کریں
متحدہ مسلم موومنٹ کے جنرل ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت چیئر مین ڈاکٹراکمل مدنی کررہے ہیں