0

ڈومیسائل برانچ کی واپسی یقینی بنائی جائے

ملتان( محمد وسیم ) ضلعی انتظامیہ نے ضلع کچہری، ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈومیسائل برانچ کو اچانک مورخہ 06-10-2020 ختم کرکے نیو کچہری متی تل شفٹ کردیا جس میں ملتان ضلع تحصیل سٹی کی عوام کو خصوصاً طلبا وطالبات کو شدید دشواری کا سامنا ہے

ملتان شہر کی آبادی دس لاکھ سے بھی زیادہ ہے شہریوں کو ڈومیسائل کے حصول کے لئے پہلے ضلع کچہری آنا پڑتا ہے

جہاں پرڈومیسائل کی تیاری کے لئے فارم، ٹائپنگ، اسٹام پیپر، بینک فیس، تصدیق اوتھ کمشنر، رہائشی سرٹیفکیٹ نائب تحصیلدار سے تصدیق کروانے کے بعد اب اس کے حصول کے لئے درخواست گزار کو ضلع کچہری سے 25 کلو میٹر دور متی تل جانا پڑے گا

درخواست گزار کیلئے اپنے فیملی ممبر کے ساتھ دور دراز سنسان ترین راستے پر جاناپڑے گا

موجودہ صورتحال سے ٹاؤٹ مافیہ میں اضافہ ہوگا غریب مزدور اور متوسط طبقہ کے لئے دوردراز جانا انتہائی دشوار ہے

ڈومیسائل کی Sining Authority بھی ضلع کچہری میں موجود ہے جبکہ انتظامیہ کے پاس ضلع کونسل رضا حال اور کمشنر آفس میں برانچ کے لیے جگہ موجود ہے

جس پر کلرکس بار کے عہدیداران نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈومیسائل برانچ کی واپسی یقینی بنائی جائے

دوسری صورت میں احتجاجی تحریک میں وکلاء صاحبان، صحافی صاحبان، طلباء،یونینز، لیبر یونینز، انجمن تاجران کو شرکت کی دعوت دیں گے اور اپنے احتجاج میں شریک کریں گے

ڈسٹرکٹ کلرکس بار کے عہدیداران کی طرف سے ڈومیسائل برانچ کی منتقلی کے خلاف حاجی محمدامین ساجد سابق صدر،رانا مشتاق جمیل نائب صدر ،ارشاد انصاری جنرل سیکرٹری، عبدالشکور صدیقی سابق جنرسیکرٹری،حسن مشتاق بھٹہ سابقہ جنرل سیکرٹری، ملک طاہر وینس،رائے محمدشفیع،اکبر کھوکھر سابق جنرل سیکرٹری،حسن مشتاق بھٹہ،رانا محمداکرم، راجا حسن ریاض،حمزہ مکول فنانس سیکرٹری،بابر انصاری جوائنٹ سیکرٹری،سعادت جٹ سیکرٹری نشرواشات، علی رضا،سلیمان قریشی، شیخ ندیم،محمدآصف،چوہدری محمدطارق، شہباز بلوچ،عبدالقیوم مکول،عدیل لیاقت شیخ، ملک فیاض محمودمیتلا و دیگر
پریس کانفرنس کی قیادت کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں