0

بیرونی طاقتیں مذہبی خونریزی چاہتی ہیں

ملتان( محمد وسیم ) نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؑ اور شہداء کربلا کے چہلم کے سلسلے میں آخری مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ خلاصی لائن دولت گیٹ ملتان سے مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے صدر مذین عباس چاون متولی امام بار گاہ سید اظہر رضا گیلانی لائسنسدار جلوس محمد حسین کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ خلاصی لائن میں اختتام پزیر ہوا

جس میں ملتان اور بیرون ملتان کی ماتمی انجمنوں نے ماتمداری اور نوحہ خوانی کی اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

جلوس کے راستے میں پانی اور شربت کی سبیلوں کے علاوہ نیاز کااہتمام بھی کیا گیا تھا

جلوس سے قبل امام بارگاہ میں مجلس عزاء منعقد ہوئی

جس سے علامہ سید کاشف ظہور نقوی، ذاکر اہل بیت مرتضیٰ قنمبر مذین عباس چاون نے خطاب کیا

جلوس میں سید موسیٰ رضا، امتیاز صدیقی،عامر خان، سید حیدر شاہ،خد مت گزا ردلاور حسین نے شرکت کی مذین عباس چاون نے ملک کی موجودہ صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اس وقت پاکستان دشمن بیرونی طاقتیں پاکستان میں پھر سے مذہبی خونریزی کرانا چاہتی ہیں

پاکستان کے سکیورٹی ادارے اس حوالے سے کافی متحرک ہیں اور تمام مذہبی تنظیمیں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا رہی ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے آپ کو منظم رکھیں اور دشمن کی چالوں کو سمجھتے ہوئے اختلافات سے گریز کریں

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم کسی صورت بھی ملکی سالمیت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

انہوں نے کراچی میں مولانا عادل خان پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن و امان کی فضا خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد اور وحدت کی بات کی ہے اور ہمارا کردار اب بھی ملکی مفاد میں ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں