0

ٹریفک ڈائیورشن اور پارکنگ پلان تیار

اسلام آباد (وجاہت حسین) اسلام آباد میں لا اینڈ آرڈر اور متوقع احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن اور پارکنگ پلان تیار کرلیا گیا ہے

یہ ڈائیورشن اور پارکنگ پلان آج تا اختتام احتجاج قابل عمل رہے گا

اس احتجاج اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں چائنہ چوک جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک جناح ایونیو تک سردست دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہے

ایوب چوک بجانب ایکسپریس چوک جناح ایونیو دونوں اطراف سے ٹریفک ڈائیورشن ہوگی

ایمبیسی روڈ بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطرف کے ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی

ڈی چوک سے بجانب ایکسپریس چوک جنا ح ایونیو دونوں ا طرف ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی

ایوب چوک سے بجانب میریٹ ہوٹل دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی

اسٹیٹ بینک سے بجانب ریڈیو پاکستان چوک دونوں اطراف کے لیے ڈرائیور شن ہو گی

شہری آمدورفت کے لیے ناظم الدین روڈ ، سیونتھ ایونیو ،مارگلہ روڈ استعمال کریں گے

سیکرٹریٹ ریڈ زون جانے والے حضرات ناظم الدین مارگلہ روڈ جبکہ بلیو ایریا اور آبپا رہ جانے والے سیونتھ ایونیو ،فیصل ایونیو استعمال کریں گے

ریڈ زون جانے والے حضرات آبپارہ سہروردی اور مارگلہ روڈ جبکہ بلیو ایریا جانے والے سیونتھ ایونیو فضل حق روڈ اِستعمال کریں گے

ریڈ زون آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ استعمال کیا جائے گا

مارگلہ روڈ پر براستہ سیکرٹریٹ چوک یا ڈھوکری چوک سے کانسٹیٹیوشن ایونیو استعمال کریں

ڈھوکری چوک سے کانسٹیٹیوشن ایونیو یا سیونتھ ایونیو مارگلہ روڈ براستہ سیکریٹریٹ چوک استعمال کریں

آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو بھی اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ با لمحہ شہریوں کی رہنمائی کرتا رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں