کشمور (خالد حسین) پولیس نے بیوہ عورت کو اغوا ہونے سے بچا لیا
سکرنڈ شہر کی رہائشی مسمات وزیران بیٹی مٹھو نصیرانی کو شادی کرنے کے بہانے سے دھوکے سے بلا کر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
ایس ایچ او غوثپور رانو خان مہر اور اس کی ٹیم نے محمد شاہ لاڑو کے قریب مسمات وزیران کو ریسکیو کر کے سیف ہاؤس کندھ کوٹ منتقل کر دیا
دوران تفتیش مسمات وزیران نے بتایا کہ میں تقریباً 14 سال سے بیوہ ہوں عارب سولنگی نامی شخص ایک مہینے سے مجھ سے فون پر رابطہ میں ہے جس نے مجھے شادی کرنے کے بہانے بلایا تھا
ٹیکنیکل رپورٹ کے مطابق مسمات وزیران کو ٹکر سبزوئی اور علی تیغانی گینگ نے دھوکے سے بلایا تھا