گڈو (خالد حسین) ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ کی ہدایات پر سماجی برائیوں جوا، آکڑا پرچی اور دیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے
ایس ایچ او محمد صادق اوڈھو اور اس کی ٹیم نے پولیس اسٹیشن گڈو کی حدود کالونی 1 میں کرکٹ کے جوا پر چھاپہ مارا
چھاپے کے دوران جوا کھیلنے والے تین جواری گرفتار، ملزمان میں ریاض احمد ملک، احسان احمد ملک اور صدر دین چاچڑ شامل ہیں
پولیس کو آتا دیکھ کر جواريوں میں بھگدڑ، 04 جواری فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
گرفتار جواريون سے ایک LCD، رسیور، لاؤڈ اسپیکر اور موبائيل فون اور کیش برآمد کیا
گرفتار ملزم پر کیس کرائم 100/2020 انڈر سیکشن 5 گیمبلنگ ایکٹ پولیس اسٹیشن گڈو میں کیس داخل کر لیا گیا ہے
ایس ایچ او گڈو محمد صادق اوڈھو نے کہا جوا، منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا