0

سیکٹرز F12 G12 پر جبری فیصلے مسلط کرنے سے گریز کیا جائے

اسلام آباد (وجاہت حسین) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور جنرل کونسلر یونین کونسل 39 محمد رازق خان اخون خیل نے کہا

ہمارے علاقہ کو حاصل کرنے کیلئے ایک سرکاری ادارہ پلاننگ کر چکا ہے اور ہمیں بالکل اس بات سے لا علم رکھا گیا

ہم سب اہلیان علاقہ کے ساتھ سراسر زیادتی ہے

ان سیکٹرز کے عوام نے مجھے ووٹ دے کر اپنا نمائندہ منتخب کیا اور میں ان کی نمائندگی بطریق احسن کر رہا ہوں

آئے روز میٹنگز ہوتی رہیں اور ہم ان اقدام کے خلاف آواز اٹھاتے رہے

ہم عرصہ دراز سے ان علاقوں میں مقیم ہیں اور پیسے دے کر یہ جگہ خریدی گئی ہے

مگر مذکورہ ادارہ ہمارے حقوق غصب کرنے کیلئے مختلف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے

اہلیان علاقہ کیلئے اب ایک اشتہار اخبار میں شائع کروایا گیا ہے

جس میں ہمیں خبردار کیا جا رہا ہے کہ جو زمین ہم رقم کی ادائیگی کے بعد خرید کر بیٹھے ہیں اسے ہم فروخت نہیں کر سکتے اور نہ ہی ان سیکٹرز میں مزید جگہ خرید سکتے ہیں

ساتھ ساتھ یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ وہ ادارہ اس جگہ کو ڈیویلپ کر کے اہل افراد کو فلیٹ یا پلاٹ الاٹ کرے گا

اب سوچنے کی بات ہے کہ وہ اہل افراد کون ہونگے؟

کیونکہ ہم اور آپ کئی سالوں سے یہاں رہائش پذیر ہیں پہلے ہمیں اعتماد میں لیا جاتا اور ہمارے مسائل حل کیے جانے چاہیے تھے

مگر یہ اشتہار جاری کر کے ہمارے مسائل میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ ہم سب کے ساتھ زیادتی ہے

جس طرح سے ہمیں اس ادارے نے خبردار کیا ہے ہم بھی اسے خبردار کرتے ہیں کہ ہم اپنے علاقے کا سودا کسی صورت نہیں ہونے دینگے

کیونکہ جب سے ہم یہاں رہائش پذیر ہیں نہ آپ نے ہمیں سہولیات فراہم کیں اور نہ ہی ہم سے ہمارے مسائل پوچھے گئے

لیکن آج آپ ہمیں خبردار کر رہے ہیں

ان سیکٹرز میں رہنے والے افراد متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنی ساری جمع پونجی اپنی چھت بنانے پر لگا رکھی ہے

ان کے پاس ان گھروں کے علاوہ کوئی سہارا نہیں ہے

اپیل کی جاتی ہے ایسے افراد پر جبری فیصلے مسلط کرنے سے گریز کیا جائے

پہلے بھی ان سیکٹرز کے رہائشیوں کے ساتھ بہت ظلم کیا گیا لیکن اب ہم اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں