مہمند(افضل صافی) چیئرمین قائمہ کمیٹی سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے آج جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کا اچانک دورہ کیا
جہاں سہولیات اور ایس او پیز کا معائنہ کیا گیا
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز کے تحت لوگوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں
ایم این اے کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال غلنئی ڈاکٹر سمین خان اور دیگر عملہ بھی موجود تھا
انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا
ایم این اے نے اسپتالوں میں سہولیات کو بہتر بنانے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی
انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض سے عدم موجودگی پر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال غلنئی بہتر سمت جا رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں
اس حوالے سے ایم این اے ساجد مہمند نے ڈاکٹر سمین خان کے کوششوں کو بھی سراہا جو ہسپتال کے بہتری کیلئے کوششیں کر رہے ہیں
ایم این اے ساجد مہمند نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی
ایم این اے ساجد خان مہمند نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی ممکن بنائیں