30نومبر،2025-پاکستان میں آج Humanity Fest 3.0 کے نام سے ایک سماجی فلاحی تقریب منعقد کی گئی، جس کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد کرنے والے مختلف پروجیکٹس کو اجاگر کرنا تھا۔ اس تقریب میں فلاحی تنظیم HSF Pakistan نے اپنے متعدد جاری سماجی پروگراموں کی کارکردگی پیش کی۔
تقریب میں لگائے گئے اسٹالز پر فیملی ہومز، مسجد پراجیکٹس، اسٹریٹ اسکولز، میڈیکل کیمپس، راشن ڈرائیوز، پانی کے منصوبے، اور ایمرجنسی سپورٹ جیسے اہم منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ، رضاکاروں نے سال بھر کی سرگرمیوں پر رپورٹس بھی پیش کیں، جبکہ مہمانوں کو مختلف سماجی خدمات کے اہداف اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ایونٹ میں شرکت کرنے والے افراد نے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں میں خدمتِ انسانیت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث بنتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں کو اعزازی سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے گئے۔



