آن لائن سسٹم سے سرکاری ریکارڈ تک رسائی آسان

sample-ad

ملتان (عادل چودھری ) ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے روبینہ کوثر نے کہا کہ تمام انتظامی امور کو کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں

اس سے انتظامی سر گرمیاں بہتر ہوں گی

پے رول سسٹم، سروس بک، پرسنل فائل اور مارکیٹنگ سمیت دیگر ریکارڈ محفوظ بنایا جائے گا

سسٹم آن لائن ہونے سے انتظامی امور میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی

اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندوں سے بریفنگ لیتے ہوئے کیا

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی احسن سلیم سمیت ایڈمن ،فنانس اور مارکیٹنگ کے آفیسران بھی موجود تھے

اُنھوں نے مزید کہا کہ سیلریز، پنشنز، ہورڈنگ بورڈ اور دیگر درخواستیں اور سرکاری ریکارڈ تک رسائی میں آسانی ہوگی اور ریکارڈ کو بہتر انداز
میں محفوظ کرنے میں مدد ملے گی

اس مو قع پر اسسٹنٹ ڈ ائر یکٹر ایڈ من جنیدبلوچ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر فنانس جا وید عارف بھی مو جود تھے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.