ابتدائی طبی امداد کی مستقل پوسٹ کا قیام

sample-ad

مہمند(افضل صافی) ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند نے ہلال احمر پاکستان قبائلی اضلاع کی تعاون سے امبار پنڈیالی چوک چوپان پوسٹ کے مقام پر ” ابتدائی طبی امداد کی مستقل پوسٹ ” قائم کی

آج ڈپٹی کمشنرغلام خبیب خان نےسیکرٹری ہلال احمر پاکستان قبائلی اضلاع سید کمال محسود اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند قیصر خان کے ہمراہ ابتدائی طبی امداد پوسٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا

اس موقع پر ہلال احمر پاکستان قبائلی اضلاع کے صوبائی فرسٹ ایڈ کو آرڈنیٹر افتخار احمد، صوبائی کو آ رڈنیٹر RFL ملک شاہدوزیر، ہلال احمرکےڈسٹرکٹ سیکرٹری فوزی خان مہمند اور رضاکارز بھی موجود تھے

صوبائی فرسٹ ایڈ کو آرڈنیٹر افتخار احمد نے بتایا کہ مستقل ابتدائی طبی امداد پوسٹ، قبائلی اضلاع میں پہلی بار ضلع مہمند سے شروع ہوئی

اس کا مقصد مین پشاور باجوڑ شاہراہِ کڑپہ میں روڈ آکسیڈنٹس کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طبی امداد پوسٹ میں ہلال احمر کی جانب سے کوالیفائیڈ ٹیکنیشن اور میڈسن دستیاب ہوگی

بعد میں سیکرٹری ہلال احمر پاکستان قبائلی اضلاع سید کمال محسود نے ڈپٹی کمشنر مہمند غلام خبیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی

سید کمال محسود نے ڈپٹی کمشنر مہمند کو پی آ ر سی ایس کے اعراض و مقاصد سے آگاہ کیا

ڈپٹی کمشنر مہمند غلام خبیب خان نے ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند کے کاموں کو سراہا اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب
سے مکمل تعاون کا یقین دلایا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.