اسلام آباد میں کرایہ داروں کے لیے آن لائن اندراج کا جدید نظام متعارف

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)وفاقی دارالحکومت میں کرایہ داروں کے لیے آن لائن اندراج کا جدید نظام متعارف کرا دیا گیا ہے

آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر پولیس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے یہ نظام آن لائن ترتیب دیا ہے

جدید نظام کو اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کے ساتھ باقاعدہ طور پر منسلک کیا گیا ہے

اس جدید نظام کے تحت کرایہ دار، مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلر گھر بیٹھے پولیس کے ساتھ رجسٹر یشن کروا سکیں گے

موٹروے پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی مدد جاری رہے گی : سید کلیم امام

اس جدید نظام کے تحت جرائم پیشہ عناصر کی بھی نشاندہی ہو سکے گی

جو گھر کرایہ پر حاصل کرکے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں

آئی جی صاحب نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ چار ماہ کے دوران آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم، ایف آئی آر ایس ایم ایس الرٹ سسٹم، ٹریفک اپ ڈیٹ الرٹ سسٹم، ای چوکی سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.