اسلام آباد ٹریفک پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)اسلام آباد ٹریفک پولیس کاعوام الناس کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ایک اور اہم اقدام،گیس سلنڈر والی چھوٹی، بڑی اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی

مزید سخت اور مؤثر بنانے کا فیصلہ، قانون کی عملداری کے لئے تشکیل کردہ انفورسمنٹ اسکواڈز شہر کے بڑی لاری اڈوں،بس اسٹاپس اور دیگر مقامات پر تعینات کر دئیے گئے ہیں

شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنا اور جان ومال کا تحفظ اولین ترجیحات ہیں،ایس ایس پی ٹریفک

تھانہ کورال پولیس کا ایکشن ، غوری ٹاﺅن دفتر میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے اور دیگر شہریوں کے جان و مال کے تحفط کویقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں،اسی سلسلے میں

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے گیس سلنڈر والی چھوٹی، بڑی اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور مؤثربنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایس ایس پی ٹریفک نے تما م

خود کو اہم ادارے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

زون کے انچارج صاحبان کو مناسب ہدایات جاری کر دی ہیں کہ گیس سلنڈر والی چھوٹی، بڑی اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بھاری جرمانے کے ساتھ سخت قانونی کارروائی کے تحت تھانہ جات

میں بندکر دی جائیں اور کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اسلام آباد کے لاری اڈوں،بس اسٹاپس،ویگن اسٹاپ اور شہر کے

مختلف مقامات پرگیس سلنڈر والی چھوٹی، بڑی اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کر رہے ہیں.

اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ہر صورت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنا ترجیحات ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنیوالے عناصر

کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی تاکہ حادثات میں ہر ممکن کمی اور ٹریفک کو رواں دواں رکھاجا سکے.

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.