اسلام آباد ٹریفک پولیس کے عمدہ کارکردگی کے حامل افسران و جوانوں کیلئے ایس ایس پی ٹریفک کی طرف سے حوصلہ افزائی

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال نے آئی ٹی پی کے افسران و جوانوں کو اچھی کاردکردگی کی بنیاد پر نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا

ٹریفک پولیس میں محنت،جانفشانی اور دل جوئی سے کام کرنے والے افسران وجوانوں ک حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائیگا،ایس ایس پی ٹریفک

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال نے اچھی کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے آئی ٹی پی کے افسران و جوانوں میں نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران میں

انسپکٹر محمد حیات،انسپکٹر کبیر احمد،سب انسپکٹر خان محمد،سب انسپکٹر محمد فیاض،اے ایس آئی حاجی محمد رمضان،اے ایس آئی ظہیر احمد،اے ایس آئی ارشد محمود، اے ایس آئی عابد محمود،ہیڈ کانسٹیبل اظہر سلیم،ہیڈکانسٹیبل

قیصرشاہ،ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد،کانسٹیبل سکندر حیات،کانسٹیبل رانا محمد ذیشان اصغر،کانسٹیبل عنصر عباس،کانسٹیبل آفتاب علی،لیڈی کانسٹیبل نادرا رحمان،لیڈی کانسٹیبل بشریٰ رحمان،لیڈی کانسٹیبل انعم نورین، شامل ہیں،

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ محکمانہ سزا و جزا ء کا عمل جاری رہیگا،اچھی کاردکردگی کو سراہا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی

ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر کی تجویز پر کشمیر ہائی وے کو سگنل فری کر دیا گیا

عمل میں لائی جائیگی،انہوں نے مزید کہااسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنے اور ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں حادثات میں کمی لانے کے لئے قانون پر عمل د ر آمد کرانا انتہائی

ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ اپنے ماتحت عملہ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں، شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی

فراہم کرنے کے لئے ایجوکیشن ٹیم مختلف اوقات میں مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے،جبکہ آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم92.4 بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے

ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کررہا ہے-

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.