اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کارروائیاں

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کارروائیاں بدستور جاری ہیں

منشیات ،شراب فروشی سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے 08 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1420گرام چرس، 03 شراب کی بوتلیں سمیت 02 تیس بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد۔ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں

مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ، ایس ایس پی آپریشنز محمد فصیل کامران نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس

نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات،شراب فروشی،اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 08ملزمان کو گرفتار کرلئے ،تھانہ کورال پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارووائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیا ت فروش نئیر

اقبال کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 1170 گرام چرس بر آمد کر لی، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم دلدار خان کو گرفتار

کر کے اسکے قبضے سے ایک تیس بور پسٹل بر آمد کر لیا، تھانہ بنی گالا اور شہزاد ٹاﺅن نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عدیل احمداور آذان کو گرفتار کرے انکے قبضے سے 250 گرام چرس بر آمد کر

لی، تھانہ ترنول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان منشاءعباسی، مشتاق اور حبیب کے قبضے سے 03 شراب کی بو تلیں بر آمد کر لیں، تھانہ نون پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ملزم صدا

حسین کوگرفتار کر کے اسکے قبضے سے ایک تیس بور پسٹل بر آمد کر لیا،تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تمام زونل ایس پیز کو سختی

سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ لاءاینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائیں ، ایگل و فالکن سکواڈز کو مزید متحرک کیا جائے اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

زونل ایس پیز خود ڈیوٹیز چیک کریں اور جوانوں کو بریف کریں ۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.