اسلام آباد کے سکول میں لوڈشیڈنگ سے متعدد بچے بے ہوش ہو گئے

sample-ad

اسلام آباد میں شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث ایک پرائمری سکول میں متعدد بچے بے ہوش ہو گئے

اسلام آباد کے بھارہ کہو زون کے ایریا ایجوکیشن آفیسر سہیل خان نے تصدیق کی کہ ’مضافاتی علاقے مل پور کے سرکاری پرائمری سکول میں آج صبح سے بجلی نہیں تھی اور شدید گرمی کی تاب نہ لا کر چھوٹے بچے بے ہوش ہو گئے‘

پاک بحریہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی تعیناتی

انہوں نے کہا کہ ’صبح ساڑھے نو بجے تین بچے بے ہوش ہوئے اس کے بعد ساڑھے گیارہ بجے چار مزید بچے بے ہوش ہوئے۔‘ انہوں نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ واقعے میں 25 بچے بے ہوش ہوئے ہیں

پاک بحریہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی تعیناتی

ان کا کہنا تھا کہ ’عام طور پر مل پور میں بجلی نہیں جاتی اور گذشتہ سال جون میں ایسی گرمی بھی نہیں تھی اس وجہ سے کسی کو اندازہ نہ تھا کہ اس سال اتنی شدید موسم ہو سکتا ہے

سہیل خان نے کہا کہ ’کئی بچوں نے ناشتہ نہیں کر رکھا تھا اور ان کا شوگر لیول بھی کم تھا شاید یہ بھی بے ہوشی کی وجہ بنی ہو

انہوں نے بتایا کہ تمام بچوں کو فوری ابتدائی طبی امداد دے کر گھروں میں بھیج دیا گیا ہے،تمام بچوں کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے

گورنمنٹ فیڈرل سکول میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد 200 سے زائد ہے

واقعے کے بعد سکول انتظامیہ نے بچوں کو چھٹی دے دی ہے

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واپڈا کو بجلی بندش کی اطلاع دی، لیکن اس کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.