اسوہ رسول پرعمل پیراہونا دنیا وآخرت کی کامیابی ہے : ممبرپنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر

sample-ad

پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام عشرہ شان رحمت للعالمین کے سلسلے میں بزم احباب قلم کے اشتراک سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقادکیا گیا

ممبرپنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر محفل مشاعرہ کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ معروف شاعرڈاکٹرفرحت عباس نے مشاعرہ کی صدارت کی

سینئرشاعرہ محمودہ غازیہ مہمان اعزازتھیں۔نظامت کے فرائض پروفیسرخلیل احمدنے اداکیے

جن شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں داودکیف، چندہ خیری، علی اصغرثمر،محمودہ غازیہ، ڈاکٹرفرحت عباس اوردیگرشامل تھے

محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے ممبرپنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہرنے کہا کہ اسوہ رسول پرعمل پیراہونا دنیا وآخرت کی کامیابی ہے

نقاب پوش نامعلوم شخص نے سینئر صحافی نیئر وحید راوت کی گاڑی کو آگ لگا دی

انھوں نے کہا کہ شعراء کرام نے جس طرح اپنے کلام کے ذریعے حضوراکرم کوخراج عقیدت پیش اوران کی صفات بیان کیں وہ قابل تحسین ہے

انھوں نے کہا کہ آپؐ نے ہمیشہ حقوق العبادپرزوردیا اورعملی نمونہ ثابت ہوئے

انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ عدل وانصاف اورمساوات کی علامت ہے

سیمابیہ طاہرکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھی ریاست مدینہ کی طرزپرملک چلا رہی ہے جہاں انصاف کا بول بالا اورغریب ومساکین کو ترجیح دی جا رہی ہے

ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ طبقاتی ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے ریاست مدینہ کے اصولوں پرعمل پیرا ہونا ضروری ہے

ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارعشرہ شان رحمت للعالمین کوبھرپورطریقے سے منایا ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.