اصحاب درہ مائنز کی تقسیم کا مطالبہ

sample-ad

مہمند(افضل صافی) بیدمنئی بوبک کور مشران کی اصحاب درہ مائنز پر سابقہ لیز کے حق میں پریس کانفرنس

خاتون لیز ہولڈر مقامی ہے، مائینز کی مزید بندش قوم کے مفاد میں نہیں ہے

قومی مشران کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ فوری مائنز پر کام کرنے کے احکامات جاری کریں

تحصیل بائیزئی بیدمنئی بوبک کور کی ذیلی قبیلوں حبیب کور، مزید کور اور بازید کور کے قومی مشران ملک خان وعدہ، ملک سبزعلی، خیالی گل، گل رحمان ودیگر نے مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیدمنء اصحاب درہ مائنز پر 2017 میں لیز ہوئی

مائنز لیز ہولڈر اس وقت قومی حصہ مساوات سے انکاری تھا

جس کے خلاف تمام بوبک کور کے ذیلی قبیلوں نے جہدوجہد کی

مگر کچھ عرصہ قبل ٹھیکدار نے قومی کمیشن اور حصہ مساوات دینے پر راضی ہوگئے جبکہ اس کے باوجود چند عناصر مخالفت پر تلے ہوئے ہیں

جس سے مائنز کی مزید بندش کا اندیشہ ہے اور قوم کو مائنز مزید متنازعہ بننے میں سخت نقصان کا خطرہ ہے

انہوں نے بتایا کہ لیز ہولڈر نازیہ بوبک کور کا مقامی خاتون ہے اور ہمارے ساتھ نفع و نقصان میں برابر شریک ہے چونکہ مخالف فریق لوگوں کو گمراہ کرکے ضد کر رہے ہیں

جن کے کرتوتوں سے قوم کو نقصان کے سوا کچھ ملنے والا نہیں

انہوں نے بتایا کہ مخالف فریق ہمارا بھائی ہے جس کو ہم حصہ دینے کو ہر وقت تیار ہیں

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے سفیران کا اجلاس

پریس کانفرنس کے موقع پر بوبک کور کے مشران نے ڈی سی مہمند اور اے سی سے پرزور مطالبہ کیا کہ خاتون نازیہ کی لیز کو مزید طول نہ دی جائے

ہم بوبک کور کی ذیلی قبیلوں کے مشران کا ان پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ مائنز کی مزید بندش عوام کے مفاد میں نہیں

انہوں نے انتظامیہ سے اصحاب درہ مائنز کی تقسیم کا بھی مطالبہ کیا

Facebook Comments

POST A COMMENT.