اقراء عزیز کی گودبھرائی کا دوپٹہ سو دعاؤں سے مزین

sample-ad

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے

جوڑے کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ اقراء عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی گئیں

اب اس تقریب سے متعلق ایک اور خاص چیز اقراء عزیز کا گودبھرائی کی تقریب میں پہنا جانے والا دوپٹہ ہے جسے خوبصورت کام دار پھولوں اور اردو اسکرپٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے

100 خاص پیغامات سے مزین منفرد اور خوبصورت دوپٹہ ڈیزائنر فہد حسین کا تیار کردہ ہے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فہد حسین کی جانب سے اقراء یاسر کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے لیے ایک پیغام درج کیا گیا

ڈیزائنر کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ پر جوڑے کو بچے کی متوقع آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ہمیں آپ کی نئی شروعات کا حصہ بننا پسند آیا

مولانا طارق جمیل کی برانڈ کے خلاف پراپیگنڈہ

فہد حسین کی پوسٹ کے مطابق ’سو دعاؤں‘ والے ڈیزائن کو خاص طور پر اداکار اور بہترین دوست اقراء عزیز کے لیے بہت سی محبت کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے

ڈیزائنر نے مزید لکھا کہ دوپٹے پر زردوزی سے 100 دعاؤں کی دستکاری کی گئی ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.