ایس ایچ او گولڑہ کی طرف سے شیشہ سینٹروں کا غیر قانونی دھندہ ختم کرنے میں ناکامی

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)تھانہ گولڑہ کی حدود میں جرائم کی شرح پر قابو پانے کیلئے شمس الاکبر ایس ایچ او چھوٹی چھوٹی کارروائیاں تو کر رہے ہیں جو کہ ان کے تھانے کی پولیس بطریق احسن کر سکتی ہے

مگر ایس ایچ او نے تھانے کی حدود میں قائم غیر قانونی شیشہ سینٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے آنکھیں بند کر رکھی ہیں

پوری دیدہ دلیری سےشیشہ سینٹروں کا غیر قانونی دھندہ جاری ہے

بار بار نشاندہی کے باوجود ایس ایچ او گولڑہ کو کوئی فرق نہیں پڑا

جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ ایس ایچ او کی سر پرستی میں ہی یہ سب ہو رہا ہے

شیشہ سینٹروں کے مالکان کے با اثر ہونے کی وجہ سے وہ کارروائی نہیں کر پا رہے

ایڈیشنل ایس ایچ او بھی دیگر امور میں مصروف ہیں

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کی طرف سے کارروائی نہ ہونا ان کی کارکردگی پر سوال ہے

ایس ایچ او شمس الاکبر کو ان کے فرائض انجام دینے کیلئے پولیس کے اعلیٰ افسران اپنا کردار ادا کریں

بصورت دیگر ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہو جائیں گےکہ اس غیر قانونی دھندے کی سرپرستی گولڑہ پولیس کر رہی ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.