ایف پی سی سی آئی کے صدر بز نس نیٹ ورکنگ کی ڈیجیٹل لا ئز یشن کے متعارف

sample-ad

ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نےPAKBIZCOMکے اجراء کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم پاکستان کی بی 2 بی کمیونٹی کو دنیا سے جوڑنے کے لیے حیرت انگیز کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران کاروباری اداروں کے لیے بزنس نیٹ ورکنگ کے طر یقہ کار میں واضح تبدیلی رونما ہو چکی ہے اور پاکستانی کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری کے لیے اپنی ڈیجیٹل موجودگی اور شنا خت کو بنانا اور پھیلانا بالکل لازمی ہے

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ وہ پاکستان کی اپنی نوعیت کے پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے متاثر ہیں جو PAKBIZCOM کی شکل میں کاروباری اداروں کے لیے ہے اور اس کے آغاز کو عالمی سطح پر پاکستانی کاروبار کے فروغ کے لیے ایک اچھا شگون سمجھتے ہیں

نقاب پوش نامعلوم شخص نے سینئر صحافی نیئر وحید راوت کی گاڑی کو آگ لگا دی

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف لاکھانی نے کہا کہ وہ پاکستان کی برآمدات کو تیزی سے اور پائیدار انداز میں بڑھانے کے حکومتی وژن میں سہولت کار کردار ادا کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم سے پختہ امید رکھتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹل پورٹل پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے غیر روایتی منڈیوں سے آرڈر کی بنیاد پر برآمدی صنعتوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں مدد فراہم کر سکتا ہے

انہوں نے خاص طور پر پاکستان کی ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ڈیجیٹل پورٹل کے پیش کردہ مواقع سے بھرپور استفادہ کریں

حمید شیخ، ایم ڈی PTN نے کہا کہ پاکستان کی شپنگ اور لاجسٹکس کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل پورٹل کی نیٹ ورکنگ اور مارکیٹنگ کی خصوصیات سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے

ذیشان عزیز، سی ای او ٹیم ڈیجیٹل نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں PAKBIZCOM کی خصوصیات اور فنکشن میں بہت سے اضافے ہوں گے

ایف پی سی سی آئی تجارتی روابط، ایس ایم ایز کے فروغ، کاروبار میں آسانی، نیٹ ورکنگ اور مارکیٹنگ،جو ائنٹ وینچرز اور تجارتی میلوں اور نمائشوں کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر تکنیکی اختراعات اور کاروباری صلاحیتوں کی حمایت جاری رکھے گا

sample-ad

Facebook Comments

Website Comments

POST A COMMENT.