بلاول بھٹو زرداری کے طیارے میں فنی خرابی

sample-ad

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے طیارے میں خرابی کے باعث کوئٹہ کیلئے نہیں روانہ ہوسکے

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مرادعلی شاہ یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کوئٹہ پہنچنے کی کوشش کررہا ہوں

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث اترنا پڑا، دوسرا انتظام کررہے ہیں

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سانحہ مچھ کے لواحقین کے مطالبات پورے کریں

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی قیادت آج سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار تعزیت کیلئے آج کوئٹہ جائے گی اور ورثا سے شہدا کی تدفین کی درخواست کی جائے گی

مریم نواز آج دوپہر وفد کے ہمراہ کوئٹہ کیلئے روانہ ہوں گی جبکہ عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جے یو آئی کا وفد بھی کوئٹہ جائے گا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.