بلیو ٹی وی کی خبر پر ایکشن,میاں بیوی اوربچی کے اندھے قتل کے دو ملزمان گرفتار

sample-ad

اسلام آباد ( وجاہت حسین) تھانہ لوہی بھیر پولیس نے میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر وقوعہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے۔ملزمان میں مقتولہ کا حقیقی باپ مرکزی ملزم نکلا۔منصوبہ بندی کے تحت

ملزمان نے دونوں میاں بیوی کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر بچی سمیت تینوں کو بے دردی سے قتل کیااور نعشوں کو کھائی میں پھینک دیاتھا۔ تھانہ لوہی بھیرکو مدعی محمد صابرنے درخواست دی تھی کہ اسکا بیٹا احتشام صابر، بہو

صبا احتشام اور 6ماہ کی پوتی جن کے فون نمبر مسلسل بندجار ہے ہیں

اسے شک ہے کہ ا نہیں کسی نے اغواء کر لیاہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے محمد حیدر کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو ملزم مظہر حسین اورمحمد حیدر نے

انکشاف کیا کہ انہوں نے دیگر ملزمان کیساتھ ملکر27فروری کو احتشام صابر، صبا احتشام اور 6ماہ کی اعزل احتشام کورات کی تاریکی میں ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر ذبح کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ملزمان مظہر حسین اور

حیدر ریمانڈ پر ہیں،وجہ عناد یہ ہے کہ مرکزی ملزم مظہر حسین کی مقتولہ بیٹی نے پسند کی شادی کر لی تھی جسکا اس کو رنج تھا۔اس نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کےانہیں قتل کیا۔دیگر ساتھی ملزمان نعمان اور ایوب کی گرفتاری کے

لیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ مقتول صابر کے والدین نے بلیو ٹی وی کے کرائم رپورٹر وجاہت حسین سے رابطہ کیا تھا جس پر تحقیقات کو کو تیز کیا گیا اور متعلقہ افسران سے رابطے بھی کئے گئے۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مقتول احتشام کا سسر احتشام کے والدین کو ےہ بےان دیتا رہا کہ آپ کا بیٹا اور میری بیٹی اآپ کی پوتی کے ساتھ دوبئی چلے گئے ہیں

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.