بھارتی اداکار دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو کی بھی طبیعت نا ساز

sample-ad

رواں برس جولائی میں انتقال کرنے والے لیجنڈ بھارتی اداکار دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو کی بھی طبیعت اب خراب ہوگئی ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق سابق اداکارہ سائرہ بانو ممبئی کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں

77 سالہ سائرہ بانو کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا

دلیپ کمار کے خاندان کے قریبی دوست فیصل فاروقی کا کہنا ہے کہ سائرہ بانو کو سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کا علاج جاری ہے

فیصل فاروقی نے مزید کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اب ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں مکمل نگہداشت میں رکھا گیا ہے

فیصل نے کہا کہ دلیپ کمار کی موت کا گہرا اثر سائرہ بانو کی صحت پر ہوا ہے اور اپنے شوہر کے انتقال کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیں

انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ آئی سی یو میں ہیں، ان کے کچھ ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور مزید معائنے کیے جارہے ہیں

پنجاب بھر میں 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.