بھارت میں کورونا وائرس کی بد ترین صورت حال

sample-ad

بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال روز بروز بدترین ہوتی جا رہی ہے جہاں گزشتہ ایک روز کے دوران تقریباً 4 لاکھ کیسز اور 3500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے مزید 3 ہزار 689 اموات ہوئیں جبکہ ایک اور ریاست میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

بہارت میں موجود وائرس کی قسم کا پاکستان میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزارت صحت

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 92 ہزار 488 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ تک پہنچ گئی

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار 542 ہوگئی ہے

رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ 10 روز سے مسلسل 3 لاکھ سے زائد یومیہ کیسز کے بعد ہسپتالوں، مردہ خانوں اور شمشان گھاٹوں میں گنجائش ختم ہوگئی ہے

کورونا کی سنگین صورت حال سے صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوچکا ہے اور کئی لوگ ادویات اور آکسیجن کے حوالے سے بے یار و مددگار رہ گئے ہیں

بھارت کی 10 ریاستوں اور وفاق کے زیر کنٹرول خطے میں بندشیں عائد کی گئی ہیں جبکہ مرکزی حکومت تاحال ملک بھر میں لاک ڈاؤن کرنے سے گریزاں ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.