بھولا کے کردار نے انڈسٹری میں شناخت بخشی ہے، عمران اشرف

sample-ad

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں ’بھولا‘ کے کردار نے انڈسٹری میں شناخت بخشی ہے

عمران اشرف نے اپنی پیشہ ورانہ جدوجہد سے متعلق بتایا کہ کامیابی ملنے سے پہلے آدھی سے زیادہ انڈسٹری کو ان کی شکل تک یاد نہیں تھی

عمران اشرف نے رانجھا رانجھا کر دی میں ’بھولا‘ کا کردار ادا کرکے ناقدین اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی ہے

انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ کامیابی اتنی آسانی سے نہیں ملی، اس کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے، میں محنت کرنے کو بُرا نہیں سمجھتا کیونکہ ہر انسان کو یہ کرنی ہی پڑتی ہے

عائزہ خان نے مداحوں کو اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

عمران اشرف نے بتایا کہ آدھی سے زیادہ انڈسٹری نے میرے ہاتھ کی چائے پی ہوئی ہے، انہیں میری شکل تک یاد نہیں ہوتی تھی، بس ایک لڑکا تھا جو اُن کے لیے چائے لاتا تھا لیکن میں کوئی گلہ نہیں کررہا کیونکہ یہ جدوجہد سب کرتے ہیں میں نے بھی کی ہے، میں نے آٹا بھی گوندھا ہے اور روٹیاں بھی پکائی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کئی سال ڈراموں میں معمولی کردار اس امید میں نبھائے کہ ایک دن انہیں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملےگا لیکن بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود انہیں معمولی رول آفر ہوتے رہے کیونکہ لوگ مجھے ’’ہیرو‘‘ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.