تفتیشی افسران اور حوالات میں بند ملزمان کے کھانے کے لیے 31 لاکھ 50 ہزار روپے مختص

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)آئی قاضی جمیل الرحمان نے تفتیشی نظام سے کرپشن کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں

تفتیش کے نظام سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے تفتیشی افسران اور حوالات میں بند ملزمان کے کھانے کے لیے 31 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کردیے گئے ہیں

ڈی آئی جی آپریشنز نے باقاعدہ طور پر ایک تقریب کے دوران تفتیش افسران اور محرران کو چیک تقسیم کیے

35 تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کی مد میں 21 لاکھ 50 ہزار دیے گئے

جبکہ حوالات میں بند ملزمان کو تین وقت کے کھانا کی فراہمی کے لیے محرران کو 10 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ اس رقم سے قتل،دہشت گردی، ڈکیتی، سرقہ بالجبر کے مقدمات میں تفتیشی افسران تفتیشی کے دوران ہونے والے اخراجات ادا کریں گے

زیر تفتیش مقدمات میں حوالات میں بند ملزمان کو تین وقت کا کھانا بھی مہیا کیا جائے گا

قاضی جمیل الرحمان کا دورہ CTD

افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف تفتیش عمل میں کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوگا بلکہ تفتیش افسران کا مورال بھی بلند ہوگا

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اس سے تفتیش میں مکمل شفافیت کے ساتھ مدعی مقدمات کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے گا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.