تھانہ رمنا پولیس کی بڑی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی سواتی گینگ گرفتار

sample-ad

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ رمنا پولیس کی بڑی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی سواتی گینگ گرفتارکرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے چھ مسروقہ موٹر سائیکل وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و

ایمونیشن اور نقدی برآمد،مزید تفتیش جاری، سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے ہیں،ان احکامات

کی روشنی میں ایس پی صدر تصور اقبال نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کی گرفتاری اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لیے اے ایس پی رمنا رانا حسین طاہر کی نگرانی میں ایس ایچ او اختر زمان،سب انسپکٹر عبد

الرشید اے ایس آئی سرگل خان و دیگر جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،گروہ میں

موٹرسائیکل چور شہزاد سواتی گینگ کے دو کارندے شہزار خان ولد عجب خان ساکن بارہ کہو اسلام آباد اور غلام مرتضی ساکن اتفاق کالونی ترنول اسلام آبادشامل ہیں ،ملزمان سے دوران تفتیش چوری شدہ 6 موٹرسائیکل ،نقدی اور

ستائیس مارچ کے متوقع جلسے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد مزید تفتیش جاری ہے،تھانہ کورال کے ایس ایچ او محمد عظیم منہاس اور ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد نوید عرف بلا اور ملزم ارسلان کو گرفتار کر کے 1145 گرام چرس

برآمد کرلی، تھانہ بھار ہ کہو پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے پسٹل تیس بور برآمد کیا، ترنول پولیس نے ملزم سید حماد سے تیس بور پسٹل ، گولڑہ پولیس نے ملزم محمد اختر سے تیس بور پسٹل ، تھانہ آئی نائن پولیس نے ملزم عطاءاللہ

سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا، تھانہ نون پولیس نے ملزم محمد صادق سے 210گرام ہیروئن برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی، آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیموں کو شاباش

دی، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ضلع بھر میں موثر اقدامات کیے جائیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.