تھانہ کورال پولیس کا ایکشن ، غوری ٹاﺅن دفتر میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یو نس کی خصو صی ہدایا ت پر ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے تمام زونل ایس

پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ایس ایچ او تھانہ کورال محمد عظیم منہاس معہ ٹیم نے غوری ٹاﺅن میں واقع ایک دفتر میں چوری کی واردات پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے

انتہائی قلیل وقت میں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ملزم محمد تنویر ولد محمد ازرم مظفرآباد کا رہائشی ہے جس سے نے دوران تفتیش واردات کرنے کا انکشاف کرلیا جس کے قبضے سے چوری شدہ رقم 09لاکھ 60ہزار روپے بھی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے عمدہ کارکردگی کے حامل افسران و جوانوں کیلئے ایس ایس پی ٹریفک کی طرف سے حوصلہ افزائی

برآمد کر لی گئی ہے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 919/22ت پ درج رجسٹر ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ اسی طرح تمام افسران دل لگی اور شہریوں کی

خدمت کے جذبے سے کام کریں اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھائیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.