تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے پانچویں دن تین میچ مکمل

sample-ad

تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے پانچویں دن تین میچ کھیلے گئے

تیسرا چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 21 سے 28 ستمبر تک عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جا رہا ہے

اسامہ ستی قتل کیس کاایک اور فیصلہ سنا دیا گیا

ٹورنامنٹ کے پانچویں دن تین میچ کھیلے گئے، دن کے پہلے میچ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان ائیر فورس کو 2-0 سے شکست دی

ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے عبدلاشتیاق (گول کیپر) کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرا میچ آرمی اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آرمی نے پنجاب کو 8-2 سے شکست دی

آرمی کے شاہد علی کو ان کی مہارت کے شاندار مظاہرے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا

دن کے آخری میچ کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں جس میں نیشنل بینک نے پاکستان نیوی کی ٹیم کو 2-1 سے شکست دی

نیشنل بینک کے ابوبکر محمود نے بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.