جرمن بحریہ کے جہاز ایف جی ایس بائیرن کا دورہ پاکستان

sample-ad

جرمن بحریہ کے جہازایف جی ایس بائیرن (FFG-217) نے 08 سے 12 ستمبر 2021 تک کراچی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان70سالہ تعلقات کی تجدیدتھا

ایف جی ایس بائیرن کا چار روزہ دورہ ہاربر اور سی فیز پر مشتمل تھا۔ ہاربرفیزمیں مختلف ہاربر ایونٹس ، سوشل کالز ، نمایاں مقامات کے دورے ، پیشہ ورانہ موضوعات پر ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز ، کراس شپ وزٹ اورآن بورڈ عشائیے شامل تھے

جرمن جہاز کے ایک وفد نے بانیِ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قائداعظم کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

ہاربر فیز کی تکمیل پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے جہازوں کے مابین سمندر میں دوطرفہ مشق بھی کی گئی تاکہ دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کوفروغ دیا جا سکے

تھانہ ویمن پولیس کی کارروائی,منشیات فروش خاتون گرفتار

پاکستان اور جرمن بحریہ امن کے شراکت دار ہیں اور محفوظ سمندری ماحول کے حصول کے لیے کوشاں ہیں

ایف جی ایس بائیرن کا حالیہ دورہ دونوں بحری افواج کے لیے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ میں بھی کارآمد ثابت ہوا

دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی سات دہائیاں مکمل ہونے پرپی این ایس ذوالفقار نے بھی اگست 2021 کے آغاز میں جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ کیا تھا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.