حضرت علی کے کارناموں اور تعلیمات سے روشناسی ضروری ہے : ڈاکٹر غضنفر مہدی

sample-ad

اعلان ولایت علی آنحضور نبی کریمﷺ کی حدیث مبارک ہ ’جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے‘ کی 1432 ویں سالگرہ منانے کے لیے مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے جشن غدیر کانفرنس منعقد ہوئی

کانفرنس کی صدارت ممتاز سکالر چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرغضنفر مہدی کا کہنا تھا کہ حضرت علی کے بارے میں حضور اکرم ﷺ کی دو احادیث نہایت ہی اہم ہیں

پہلی’میں شہر علم اور علی اس کادروازہ ہے اور دوسری’میں جس کامولا ہوں اس کا علی مولا ہے

قبائلی عمائدین کا اعظیم الشان جرگہ، ہزاروں افراد کی شرکت

انہوں نے کہا کہ ان احادیث کی روشنی میں تما م اولیاء حضرت علی کو مولائے کائنات اور امام اول سمجھتے ہیں

علامہ ایاز ظہیر ہاشمی کا کہنا تھاکہ ریاست مدینہ کو سمجھنے کے لیے حضرت علی کے کارناموں اور تعلیمات سے روشنائی ضروری ہے

کانفرنس سے رہبر ٹرسٹ کے چئیرمین سردار بابر علی بلوچ، پاکستان عزاداری کونسل کے چئیرمین سید فواد علی بخاری، غلام رسول بلتی، سیدظفرعلی،نعیم اکرم قریشی اور ڈائر ایکٹر آرٹس کونسل وقار احمد نے بھی خطاب کیا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.