حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

sample-ad

پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی

حیدرعلی نے 5ویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کرکے ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا

حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کیلئے 2 پیرالمپکس میڈل جیتے تھے

حیدر علی 2008ء میں لانگ جمپ میں چاندی جب کہ 2016ء کے پیرالمپکس میں لانگ جمپ میں ہی کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے

اپنے اس نقص کے ساتھ بھی وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں

ایچ ای سی کا سرکاری کالجز میں پری فرسٹ ائیر کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب ٹوکیو میں جاری پیرا لمپکس میں پاکستان کی انیلہ عزت بیگ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں، انیلہ نے 19.8 میٹر دور جیولین پھینک کر ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں جگہ بنائی تھی لیکن فائنل راؤنڈ کے لیے 10 میں سے 8 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.